مرکز تربیت حج و عمرہ
عازمین کے اندر حج و عمرے کی روح و مقصد بیدار کرنا۔
دین کے اصل مقصد کو سمجھتے ہوئے فکری و عملی تبدیلی لانا۔
مقاصد
- عازمینِ حج کے اندر حج و عمرے کی روح و مقصد بیدار کرنا۔
- دین کے اصل مقصد کو سمجھتے ہوئے فکری و عملی تبدیلی لانا۔
- حج کے موقع پر اتحادِ اُمت کی فضا سازگار بنانا۔
تعارف
حرم فورم کا مقصد تربیت اور رہنمائی کے ذریعے وہ روح بیدار کرنا ہے جس سے حضرت ابراہیمؑ کا سا ایمان پیدا ہوسکے اور زائرین کی عملی زندگی اس بات کی گواہی دے سکے کہ
“کہو ،میری نماز ، میرے تمام مراسمِ عبودیت ، میرا جینا اور مرنا، سب اللہ رب العالمین کے لئے ہے۔ سورۃانعام: ۱۶۲”
الحج کیا ہے؟
اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا ، اس کی محبت حاصل کرنا۔ حج کا سفر محبت اور وفا کا سفر ہے۔ اس کا مقصد اور نتیجہ اللہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس کا ہر عمل محبت اور وفا کا عمل ہے۔ ہر منزل محبت اور وفاداری کی منزل ہے۔ یہ سمجھیں کہ ، حج کا مجموعی طور پر ، “يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ” کی مجسم اور متحرک شبیہہ ہے ، اللہ ان پروانوں کو پسند کرتا ہے اور یہ پروانے اس کی محبت سے سرشار ہیں۔
اللہ کو کیا عزیز ہے؟ اس کے نام پہ نکل جانا ، اس کے نام پر جمع ہونا ، ان لوگوں میں شامل ہونا جو اس سے محبت کرنے کا دعوی کرتے ہیں ، اور ایک ہی قوم کے تصور کو اجاگر کرتے ہیں ، صرف ان لوگوں کی حمایت کریں جو اس کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ حج کا سبق آج کی متنوع اور بکھرے ہوئے امت کے لئے زندگی بخش پیغام ہے۔
خرم مراد ۔ حاجی کے نام
حج و عمرہ تربیت
حرم فورم ٹرسٹ عازماتِ حج و عمرہ کی علمی و روحانی تربیت کا بھرپور اہتمام کرتا ہے
حج
حج تربیت اور رہنمائی
عمرہ
عمرہ تربیت اور رہنمائی
احرام
احرام کے قواعد و ضوابط
معاملات برائے خواتین
خواتین سے متعلق استثنائی معاملات
حرم فورم کمیونٹی
حج و عمرے کیلئے اخلاقی رہنمائی
خبریں
سالانہ سرگرمیاں اور خبریں
مکہ زیارت
مقاماتِ عالیہ اور زیاراتِ مقدسہ کی زیارتوں سے
مشرف ہونا بندہؑ مومن کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
مدینہ زیارت
عازمینِ حج وعمرہ کے لیے مسجدِ نبوی کی زیارت اور
مدینہ میں موجود مقامات، مقدسہ کا نظارہ نہ کرنابڑی محرومی ہے